نایاب پرندوں کی سمگلنگ ناکام

پشاور، نایاب پرندوں کی سمگلنگ ناکام، ملوث شخص گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور ائیرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے دبئی قیمتی نایاب پرندوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی اور اس میں ملوث شخص گرفتار جبکہ حساس اداروں کی نشاندہی پر قیمتی پرندوں کی سمگلنگ میں ملوث گروہ بےنقاب کر دیا گیا۔
ملوث ملزم کی گرفتاری کے ساتھ قیمتی پرندوں کو بھی قانونی کارروائی کے لئے محکمہ وائلڈ لائف نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی