ہری پور مرکزی جلوس

ہری پور، 5 محرم الحرام کا مرکزی جلوس کھلابٹ میں برآمد

ویب ڈیسک: ہری پورکے علاقہ کھلابٹ میں 5 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکورٹی میں سیکٹر 4 کوچہ سید فضل حسین شاہ سے برآمد ہو گیا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ شبیہہ، علم اور زوالجناح کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسن مجتبیٰ میں اختتام پذیر ہوا۔ چمن چوک میں زنجیز زنی اور ماتم کیا گیا۔ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، پانچ محرم کے جلوس میں چار سو کے قریب سیکورٹی اہلکاروں نے فرائض انجام دیئے جبکہ پولیس کے ساتھ ساتھ مختیار فورس رضاکار بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات:خیبر پختونخوا اسمبلی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ