سیلاب کا خدشہ

طوفانی بارشیں، ملک کے کئی شہروں میں سیلاب کا خدشہ

ویب ڈیسک: شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان جبکہ راولپنڈی اور چونیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا ہے۔ ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این 50 دھناسر سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ اور پنجرہ پل پر سیلاب کے باعث ٹریفک معطل ہے، بواٹا قلعہ سیف اللہ سیکشن این 70 پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وانگو قبہ سعید سیکشن پر ہیوی لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک معطل ہے جب کہ اس کی بحالی کا کام جاری ہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد