مولانا فضل الرحمان باجوڑ دھماکے

مولانا فضل الرحمان کا وفاقی و صوبائی حکومت سے باجوڑ دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے واقعے کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا، فضل الرحمان دبئی کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی، مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، جے یو آئی کے کارکنان ہسپتال پہنچ کر خون کے عطیات فراہم کریں اور کارکنان پر امن رہیں، وفاقی و صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، سربراہ جے یو آئی نے وزیراعظم سے زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے، مولانا نے دھماکے کے بعد فاٹا کے امیر رکن اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے حالات بارے تفصیلات حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری