توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم چیلنج کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ویب ڈیسک: درخواست میں ٹرائل کورٹ کا گزشتہ روز کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا کل کا حکم کالعدم قرار دے کر حق دفاع بحال کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی بھی استدعا کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دفاع میں گواہوں کو پیش کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی اور تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے آج حتمی دلائل طلب کئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار