ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی

ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: بھارتی شہر چنائی میں ہونے والے ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی کے گرین شرٹس کے خواب بھارت نے چکنا چور کر دیئے۔ ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی کے فائنل فور رائونڈ کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوئَیں۔ مقابلہ کا ابتدائی رائوند شاندار رہا جس میں کوئی بھی ٹیم دوسرے پر گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی لیکن اس کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے گول کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اس نے یکے بعد دیگرے 4 گول داغ کر کامیابی اپنے نام کر لی، گروپ میچز میں اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر جبکہ انڈین ہاکی ٹیم 13 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔ کامیاب ٹیم کی جانب سے گول پینلٹی سٹروکس پر ہوئے، دو ہرمنپریت سنگھ نے جبکہ باقی کے دو میں سے ایک جگراج اور دوسرا آکاش دیپ نے سکور کیا۔ اس کامیابی کے بعد بھارت کا مقابلہ سیمی فائنل میں جاپان کی ٹیم کیساتھ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب