حمزہ خان

ورلڈ جونیئر سکواش چمپئین حمزہ خان کی گیریژن سکواش کمپلیکس آمد

ویب ڈیسک: ورلڈ جونئیر سکواش چمپئن حمزہ خان چمپئن شپ پر جانے سے پہلے پشاور چھاونی کے گیریژن سکواش کمپلیکس ٹریننگ کرتے تھے جہاں پاک فوج نے ان کو تمام سہولیات فراہم کر رکھی تھیں، حمزہ خان کی کامیابی کی خوشی میں ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں شرکت کیلئے پہنچنے پر ان کے ساتھیوں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر سابق چمپئن جان شیر خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حمزہ خان نے کہا کہ آج میرے اساتذہ اور دوستوں نے میری کامیابی پر گیریژن سکواش کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا اور میری آمد پر شاندار استقبال کیا، اس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ 37 سال بعد یہ ٹائٹل جیت کر کامیاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کامیابی پر آرمی چیف اور پاک فوج کے تعاون پر شکرگزار ہوں، میں گیریژن سکواش کمپلیکس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ اس موقع پر سابق ورلڈ سکواش چمپئن جان شیر خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بھی حمزہ خان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، موٹر کار اور ڈاٹسن میں تصادم، چار افراد شدید زخمی