ایران پر پابندیاں برقرار

قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر امریکی پابندیاں برقرار

ویب ڈیسک: قیدیوں کے معاہدے کے باوجود امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد تمام پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو 5 امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا جبکہ انہوں نے صحافیوں کی جانب سے منجمد ایرانی فنڈز میں 6 ارب ڈالر کی متوقع ریلیز کا سوال بھی نظر انداز کر دیا۔ امریکی ریپبلکن پارٹی کے بعض رہنماؤں نے مبینہ تاوان کی رقم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے میں تقریباً 10 ارب ڈالرز شامل ہیں جن میں جنوبی کوریا میں منجمد 6 ارب ڈالر کے علاوہ عراق اور جاپان میں منجمد 4 ارب ڈالرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت ناکام ،مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے : عمر ایوب