شاہ محمود قریشی 14 روزہ ریمانڈ

شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش، 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

سائفر گمشدگی کیس میں ایف آئی اے نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ کی گئی۔
دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم