لوئر دیر، مہنگائی نےعوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

ویب ڈیسک: لوئر دیر میں عوام مہنگائی اور بےروزگاری سے پریشان، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، چینی کی قیمتیں بے لگام، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے عام آدمی تو کیا متوسط طبقہ بھی خاصا پریشان ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آیا ہے۔ ایسے میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوان نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی