فیصلہ محفوظ

عمران خان، شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں ملزمان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔
وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، بعدازاں عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل