مغربی سامراجیت کی چوکی

اسرائیل نےثابت کردیا وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے، خواجہ آصف

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے فلسطین اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کر دیا۔
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔
انھوں نے کہا کہ امن کیلئے لازم ہے فلسطین کی 1967 کی پہلے کی سرحدوں کو بحال کیا جائے۔
خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ فلسطینیوں نے آزادی کے حق اور اپنی سرزمین پر امن سے رہنےکا حق استعمال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کر دیا.
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جب کہ 1800سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد