فلسطین واسرائیل

صدرمملکت کا فلسطین واسرائیل کےدرمیان بڑھتےتشدد پر اظہار تشویش

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فلسطین واسرائیل میں بڑھتےتشددپرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونریزی اور انسانی جانوں کے مزید نقصان کوروکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
ویب ڈیسک: اپنے ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، صورتحال فوری جنگ بندی کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ فلسطین واسرائیل کے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے۔

مزید پڑھیں:  دسویں مرتبہ توہین عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد، وارننگ بھی جاری