اسرائیل ظلم وبربریت

اسرائیل ظلم وبربریت کی نئی داستان رقم کررہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل ظلم وبربریت کی نئی داستان رقم کررہا ہے، جماعت اسلامی ہر فورم پر فلسطین کاساتھ دےگی۔
ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظلم وبربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، جماعت اسلامی ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی، حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے اقوام عالم میں آواز اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، سود سے پاک نظام ہی دراصل پاکستانی معیشت کی بہتری کی ضمانت ہے، اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ سود میرے خلاف اعلان جنگ ہے، یہاں 75 سالوں سے سود کا نظام قائم ہے، جو قومیں سودی نظام پر چلیں گی تو برباد ہو جائیں گی، قائداعظم نے خود سٹیٹ بینک سودی نظام ختم کرنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت