9 روز کے دوران

افغانستان میں 9 روز کے دوران تیسری بار شدید زلزلہ

افغان صوبے ہرات میں 6اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جو کہ گزشتہ 9 روز کے دوران آنیوالا تیسرا بڑا زلزلہ۔
افغان میڈیا کے مطابق زلزلےکا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32کلو میٹر دور تھا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
افغان میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے ہرات میں پہلے زلزلے کے کچھ دیر بعد ایک اور زلزلہ آیا، زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے.
ڈبلیو ایچ او افغانستان کے مطابق زلزلے سے 120 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ریجنل اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زلزلے میں دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات آئیں ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے 9 روز کے دوران افغانستان میں یہ تیسرا بڑا زلزلہ ہے.

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا