بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانا قطعی درست اقدام نہیں تھا، جاوید میانداد

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا جنہیں کرکٹ نہیں آتی، انہیں قیادت کی ذمہ داریوں سے آزاد کرنا قطعی درست اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا۔
کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ (کے ٹی پی ایل) کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اور ڈرافٹنگ کے موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں اگر سرفراز احمد ہیں تو انہیں کپتان ہونا چاہیے تھا۔ اس موقع پر سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی پریمیئر لیگ کرکٹ کی مقبولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیپ بال کی مقبولیت دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ جلد اس کا بھی ورلڈ کپ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا