قومی آل راؤنڈر عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ 34 سالہ قومی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔
آل راونڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور فینز کا ہر دم سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آل راؤنڈر نے 55 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
اس کے علاوہ عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی20 میچز میں حصہ لیا اور اس دوران 486 رنز جوڑے جبکہ 65 وکٹیں بھی اڑائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا