اعظم خان پر جرمانہ پی سی بی کو مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا پر شدید تنقید

ویب ڈیسک: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکتانی کرکٹر اعظم خان نے اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا ڈیزائن کیا جس پر پی سی بی نے انہیں جرمانہ کیا، پی سی بی کو اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ اعظم خان پر قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
پی سی بی نے وضاحت کی کہ اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
میچ ریفری کی جانب سے اعظم خان کو بیٹ پر لگے فلسطینی پرچم لگانے سے منع کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
میچ ریفری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔ اس حرکت پر جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد سابق کرکٹرز راشد لطیف اور ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے پوڈ کاسٹ میں اعظم خان کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان