جلسوں کی اجازت، پی ٹی آئی کی دائر درخواستوں پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے لئے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عقیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ 10 دسمبر کو ہم پشاور میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا آپ کو درخواست موصول ہوئی ہے۔
دوران کارروائی پی ٹی آئی کے وکیل نے اس موقع پر موجود ایس ایچ او کو دہشت گرد کہہ کر مخاطب کر دیا جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے شدید اعتراض کیا تاہم پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت کی مداخلت پر معافی مانگ لی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار