ٹائٹینک سے پانچ گنا بڑا بحری جہاز سفر کے لئے پیش

ویب ڈیسک: رائل کیریبین نامی کمپنی کے 28 بحری جہازوں کے بیڑے میں آئیکون آف دی سیز کو شامل کر لیا گیا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔
فن لینڈ میں تیار ہونے والے اس بحری جہاز کو 27 نومبر کو کمپنی کے حوالے کیا گیا۔
آئیکون آف دی سیز کے ڈیزائن اور تیاری میں ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔
ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑے جہاز میں 20 عرشے، نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کی نقل اور متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔
کمپنی کی جانب سے جہاز پر سفر کے لئے بکنگ کا آغاز اکتوبر 2022 میں کیا گیا تھا اور چند گھنٹوں میں لگ بھگ تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئی تھیں۔
جہاز میں ایک وقت میں 9950 افراد سفر کر سکیں گے اور یہ جنوری 2024 میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔
یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک اپنانا چاہیے، میتھیو ملر