سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جانے لگا، سٹاک مارکیٹ میں 61 ہزار کی حد عبور ہو کر نئی تاریخ رقم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈالر کی اونچی اڑان کو قابو کرنے کی صائب کوشش کی وجہ سے کاروباری طبقہ کا اعتماد دوبارہ بحال ہونے لگا ہے جس سے انہیں مثبت پیغام ملنے لگا ہے۔
یاد رہے کہ دن کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین معاشیات اس کو کاروبار کے لئے نہایت بہترین اقدام قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا