غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء، مزید 1 ہزار 195 افراد افغانستان منتقل

ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اب تک ہزاروں کی تعداد میں افغانی وطن کی راہ لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کیلئے طورخم بارڈر ہی نہیں دیگر راستوں سے بھی انہیں اپنے وطن بھیجا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء میں مزید ایک ہزار 195 افراد اپنے وطن منتقل ہو چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے اب تک 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد افغانستان منتقل ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3 ہزار 432 افراد، خرلاچی بارڈر سے 698 افراد کو افغانستان بجھوایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کے نتیجے میں اب تک صوبہ خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 47 ہزار، 214 غیر قانونی تارکین وطن افغانستان منتقل کئے جا چکے ہیں جس کی تصدیق محکمہ داخلہ کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری