غزہ جنگ بندی میں مزید توسیع کیلئے قطر کی کوششیں تیز

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیلی افواج کےمابین عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع کیلئے قطر و دیگر ممالک نے کوششیں تیز کر دیں۔ اس سلسلے میں مصر بھی قطر کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے جبکہ کئِی یورپی ممالک بھی جنگ بندی میں مزید توسیع پر زور دے رہے ہیں۔
اس تناظر میں دیکھا جائے تو جنگ بندی میں مزید توسیع کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قطر ثالثی کے فریم ورک پر کاربند ہے اور اس سمت میں کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے کہا جا رہا ہےکہ یہ جنگ بندی اس لئَے بھی ضروری ہے کہ اس طویل جنگ کے انتہائی بھیانک اثرات نمودار ہونے لگے ہیں۔ جنگ بندی کے 5 دن بعد بھی تباہ شدہ عمارتوں سے لاشوں کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے.
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں مزید اقدامات اٹھانے کیلئے جنگ بندی میں مزید اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق مزید جنگ بندی میں روزانہ کی بنیاد پر قیدیوں کی رہائی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع