طویل جنگ کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: طویل جنگ کےبعد غزہ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ علاقے میں ہیضہ، سکن انفیکشنز اور صفائی ستھرائی نہ ہونے سے کئی موذی مراض پھیل سکتے ہیں جبکہ ابتدائی طور پر ہیپاٹائٹس پھیلنے کی خبریں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے جاری جنگ میں کئی عمارتیں مکمل تباہ تو انفراسٹرکچر مکمل مفلوج ہو چکا ہے، امدادی سرگرمیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں۔
عالمی ادادہ صحت کی جانب سے کہا جانے لگا ہے کہ غزہ کی حالت انتہائی خراب ہے، امدادی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔ ان کی جانب سے بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا