غزہ، تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد نومولود بچہ زندہ نکل آیا

ویب ڈیسک: اللہ جسے چاہے زندگی دے جسے چاہے موت، اس بات کی حقیقت غزہ میں 37 دن بعد تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے زندہ سلامت نکلنے والے نومولود سے واضح ہو گئی۔
7 اکتوبر سے اسرائیلی افواج کی بمباری سے 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 35 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، 5 دن کی جنگ بندی کےدوران کی جانیوالی امدادی کارروائیوں تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے لاشوں کے نکالنے کا کام جاری تھا کہ اس دوران ایک نومولود کے زندہ نکل آنے نے وہاں موجود نہ صرف لوگوں کو حیران کر دیا بلکہ دور سے اس بارے میں جانکاری پر بھی لوگ حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کئی روز کی بمباری کے بعد جمعہ سے اسرائیل نے 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی۔ اس دوران امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے جہاں کئی فلسطینیوں کے شہید ہونے کا امکان ہے وہیں معجزاتی طور پر ایک نومولود کو 37 دن بعد ملبے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا۔ بچے کے ہنستے چہرے نے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق