جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے خلاف شوکاز نوٹس کو چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک: جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اپنے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے دوران جاری دونوں شوکاز نوٹس کو بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں کونسل کی کارروائی اور بالخصوص گزشتہ سماعت پر جاری کیےجانے والے تفصیلی نوٹس کو چیلنج کیا جس میں ان سے 10 الزامات پر جواب مانگا گیا تھا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے ان اعتراضات کا جو انہوں نے ججز پر کیا اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، دوسرا شوکاز جاری کرنے سے پہلے جو اعتراض اُٹھائے اس کا فیصلہ کرنا ضروری تھا۔
جسٹس مظاہرنقوی نے کیس اوپن کورٹ میں چلانے اور شوکاز نوٹس کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں