چوہدری پرویزالہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ان کی سماعت ہونا تھی۔
اینٹی کرپشن حکام نے سماعت کے دوران کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں نہ صرف گریڈ 17 میں بھرتیاں کیں بلکہ پنجاب اسمبلی میں امیدواروں کے ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا۔ اس کے ساتھ دیگر عوامل کی جانکاری اور انکوائری پر تمام بھرتیاں جعلی ثابت ہوئیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے اختتام پر سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کا مزید 14 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں