پکڑ دھکڑ کا خوف، مزید 1600 غیر قانونی افغان باشندے لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کیلئے دی گئی مقررہ مدت گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے۔
محکمہ جاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پکڑ دھکڑ کے خوف سے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
گزشہ روز مزید 1600 غیر قانونی افغان باشندے وطن لوٹ گئے۔ اپنے وطن کا رخ کرنے والے ان 1600 غیر قانونی افغان باشندوں میں 373 مرد، 362 خواتین اور 865 بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ان غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تاحال جاری ہے، 15 اگست 2022ء سے اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 593 افغانی پاکستان چھوڑ کر اپنے ملک جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک