پی آئی اے بھی ٹیکس نادہندہ نکلا، ملک بھر میں تمام اکائونٹس منجمد

ویب ڈیسک: فیڈرل بیورو آف ریونیو کا ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری، پی آئی اے بھی نشانے پر آ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے ملک بھر کے بینکوں میں موجود 28 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نادہندہ ہے۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ایاسا کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کی پروازیں بحال ہو جائینگی لیکن اس دوران اکاؤنٹس منجمدکرنا مضحکہ خیز ہے۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے