نیتن یاہو کا غزہ پر پوری طاقت سے حملہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ایک بار پھر عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر پوری طاقت سے حملہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا سے ہی ہمارے تین اہداف تھے اور جب تک ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اہداف حاصل کرنے کیلئے عارضٰی جنگ بندی کے بعد غزہ پر پوری طاقت سے حملہ کریں گے.
نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی ہمارے اہداف میں شامل ہیں جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ غزہ کبھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بنے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر