سائفر کیس ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرانے کی منظوری وفاق نے دیدی

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں سائفر کیس ٹرائل کرانے کی منظوری نگران وفاقی کابینہ کی جانب سے دیدی گئی۔
جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت شاہ محمود قریشی اور دیگر کیخلاف سائفر کیس ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا۔
اس دوران وفاق کو اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس زیر سماعت ہے اس حوالے سے ان سے جیل میں ٹرائل جاری ہے.
جیل میں ٹرائل کے خلاف پی ٹی آئی کیجانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی.

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف