غزہ، معصوم فلسطینی بچی اپنا ٹوٹا پھوٹا گھر دیکھ کر رو پڑی

ویب ڈیسک: اسرائیلی بمباری سے غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس دوران ہونے والی جنگ بندی کے دوران ایک فلسطینی بچی اپنے ٹوٹے پھوٹے گھر کو دیکھ کر رو پڑی،
اس نے دلگیر لہجے میں کہا کہ ہم اب صوفے اور کھلونے کہاں سے لائیں گے۔ اس بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری کے سبب تباہ حال غزہ کے باسی اپنے گھروں کے ملبے کے قریب امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ان امدادی کارروائیوں میں خواتین بھی برابر حصہ لئے ہوئے ہیں جبکہ معصوم فلسطینی بچے کبھی کھیل تو کبھی اپنے تباہ حال گھروں کو دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،بنوں امن جرگہ کے مطالبات تسلیم