نوبل ایوارڈ یافتہ سابق امریکی وزیر ہنری کسینجر 100 برس کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک: سابق امریکی سیاست دان ہنری کسینجر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنری کسینجر کی آخری رسومات کا نجی طور پر اہتمام کیا جائے گا جس میں ان کے اہل خانہ شریک ہونگے، بعدازاں یادگاری تقریب نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔
سینئر امریکی سیاست دان کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ انہوں نے رواں برس چائنا کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ملاقات صدر شی جنپنگ سے بھی ہوئی۔
اس کے علاوہ وہ آخری دنوں تک امریکی اجلاسوں میں برابر شرکت کیا کرتے رہے تھے۔
یاد رہے کہ ہنری کسینجر ایک زیرک سیاست دان تھے جنہوں نے امریکہ اور چین کے مابین دوستی کے آغاز کی داغ بیل ڈالی۔
آنجہانی امریکی سیاست دان کئی کتابوں کے مصبف بھی رہے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ویتنام کیخلاف جنگ کے لئے مذاکرات تھے جس پر انہیں نوبل ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں ڈاٹسن اپ حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق