شہریوں کی سہولت کیلئے پشاور پولیس کا اہم اقدام، ایف ایم سی ایپ متعارف

ویب ڈیسک: پشاور کی پولیس کا ایک اور مثالی اقدام، شہریوں کی سہولت کیلئے فائند مائی سیل فون (ایف ایم سی) کے نام سے نئی موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس ایپ سے سنیچنگ وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینے گئے موبائل کی خرید و فروخت ورکنے اور اس سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے میں آسانی رہے گی۔
ایپ میں موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی فارم کا اجراء کر دیا گیا ہے جو موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز کی تصدیق کے بعد رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایپ ابتدائی طور پرصرف پشاور کی سطح پر لانچ کی گئی ہے بعد میں ا سکا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔
یاد رہے کہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے خصوصی ایپ (ایف ایم سی) کو باقائدہ لانچ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف