عام انتخابات تک ترقیاتی کام بند، پشاور ہائیکورٹ کا حکم جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں اگلے سال ہونے والے عام انتخابات تک ترقیاتی کاموں پر پابندی لگا دی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نگران حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کا اختیار نہیں، الیکشن کا اعلان ہونے کے باوجود ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس پر جسٹس اعجاز انور نے سوال اٹھایا کہ کیسے الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔
دوران سماعت جج کے سوال پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ترقیاتی کام نگران حکومت سے پہلے شروع کئے گئے تھے۔
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ 8 فروری دور نہیں، الیکشن کے بعد ترقیاتی کام شروع کریں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کی جانب سے 8 فروری 2024ء کو عام انتخابات کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئِی ہیں۔
اسی لئے جاری ترقیاتی کاموں پر سوال اٹھاتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے بعد از انتخابات تمام ترقیاتی کام شروع کرنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ