قازقستان میں آتشزدگی کا واقعہ، 13 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: قازقستان میں آتشزدگی کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قازقستان کے بڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھے ہی دیکھتے خطرناک صورت اختیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ باقی پھنس گئے۔
اس حوالے سے کی جانیوالی امدادی کوششیں بھی کارگر ثابہ نہ ہو سکیں اور فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال فوری طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے پیش آیا جس پر ایک گھنٹے کی کوششوں کےبعد قابو پا لیا گیا۔ اس واقعہ میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان