چین غزہ میں امن کیلئَے کوشاں، امریکہ اسرائیل کی طرفداری کرنے لگا

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں چین نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے غزہ میں امن کیلئے کوششوں کو سراہا۔
اس دوران امریکہ نے کھل کر اسرائیل کے موقف کی تائید کی۔ امریکی سفیر لنڈا تھامس نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں مزید اضافہ ممکن ہے لیکن اس کیلئے حماس کو باقی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں کوئی مقام بھی محفوظ نہیں بچا، 80 فیصد لوگ گھروں سے جبری بے دخل کر دیئے گئے۔ غزہ میں امن کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
انتونیو گوتریس کا دوران اجلاس مزید کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری طور پر مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے، اسرائیلی افواج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے