3 ٹیسٹ میچز کی سیریز، گرین شرٹس دورہ آسٹریلیا پر روانہ

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم عازم سفر ہو گئی ہے۔ کینگروز کے دیس پہنچنے کیلئے شاہینوں نے براستہ متحدہ عرب امارات پرواز بھری۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈول ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 14 تا 18 دسمبر کھِلا جائیگا ، دوسرا ٹیسٹ میچ 26 تا 30 دسمبر جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 تا 7 جنوری کھیلا جائیگا۔
دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے کپتان قومی کرکٹ ٹیم شان مسعود کا کہنا ہے کہ مجھ پر کپتانی کا دباؤ نہیں، کوشش ہو گی کامیابی پاکستان کی جھولی میں ڈالیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا