اگلی حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ میں یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نون لیگ کے بارے میں سب جان چکے کہ یہ مہنگائی لیگ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا حل نون لیک کی بجائے پیپلز پارٹی کےپاس ہے۔ عوام جانتے ہیں یہ سیاست کے شوباز ہیں جبکہ ہماری پارٹی غریبوں کا خاص خیال رکھتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ملک کی باگ ڈور نوجوان قیادت کے ہاتھ میں دی جانی چاہئے، پرانے سیاست دان صرف انتقام لینا جانتے ہیں، ہمیں ایسی سیاست دفن کرتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کی سیاست کی امین نوجوان قیادت کو آگے لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پرانے سیاست دانوں کو انتقام کی بجائے ملک کی خدمت کرنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی کا مخالف سیاستدان یا سیاسی جماعت نہیں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ہے اور اس کا خاتمہ ہی ہمارا منشور ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پیپلز پارٹی آنے والا الیکشن جیتے گی۔ ان کی جانب سے اقتدار میں آ کر نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ اور کسانوں کو سبسڈی دینے کا بھی وعدہ کیا گیا جبکہ مزدوروں کو حقوق دینے کیلئے ’بے نظیر مزدور کارڈ‘ بھی لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اور قابل قیادت کو آگے آنا ہوگا، پرانی سیاست سے جان چھڑانی ہوگی۔ مسلم لیگ نون کے بارے میں سب جان چکے کہ یہ سیاست کے شوباز ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے