توشہ خانہ ریفرنس، نواز، زرداری اور گیلانی کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ریفرنسز میں سابق وزائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔ اس دوران وکیل صفائی نے کہا کہ دیئے گئے سوالات کے جوابات فراہم کردیے گئے ہیں جس کی تصدیق تفتیشی ٹیم کر چکی ہے۔
اس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مزید کارروائی کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہ 2019ء میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے۔ تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی