بنوں، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے علاقہ ڈومیل میں جرائ٘م پیشہ افراد کیخلاف پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا، یاد رہے کہ یہ آپریشن ایٹیلی جنس بنیادوں پر تھا، آپریشن کمہ چشمی بڑا چشمی اور تھانہ احمد زئی کی حدود میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نفری پہنچتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، اس کے جواب میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ ایک دہشت گرد ارشاد عرف حمتی رات کی تاریکی میں فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ ہلاک ہونے اور فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق خافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ جن سے آتشیں اسلحہ کلاشنکوف، کارتوس اور موبائل فون برآمد کر لئَے گئے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ،3افراد جاں بحق