پشاور، پولیس کیساتھ فائرنگ تبادلہ میں ایک رہزن ہلاک، دوسرا فرار

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں پولیس اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک راہزن ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ راہزنوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے راہزن کے قبضے سے موبائل فون اور آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ میں دوسرا راہزن فرار ہونے میں کامیاب رہا جس کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ