ہری پور :پرائمری سکول کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی‘بچے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

ویب ڈیسک :ہری پور میں تعلیم کے ساتھ نا انصافی جاری‘ ڈی ای او کی نااہلی کے باعث گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2کالنجر کی گرائی گئی عمارت دوبارہ تعمیر نہ ہوسکی جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 02 کالنجر کی مخدوش عمارت کو 7 ماہ قبل گرا دیا گیا تھا مگر تاحال عمارت کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکاجس کے باعث 110 طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے سخت سردی اور بارش میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔
تعمیر شدہ 02 کمروں میں 03 کلاسز کو بھیڑ بکریوں کی طرح بیٹھوا کر تعلیم دی جانے لگی جبکہ باقی 03 کلاسز کے بچے کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
اہل علاقہ اور PTC کمیٹی نے صوبائی محتسب خیبرپختونخوا کو بھی تحریری درخواست اور ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی درخواست دے دی ہے ۔
یاد رہے کہ مذکورہ بالا سکول جنوبی کالنجر کا واحد سکول ہے جہاں دور دراز پہاڑی علاقوں سے بچے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں‘ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے اگر وقتی طور پر بچوں کے لیئے شیلٹر کا انتظام نہ ہوا تو اگلے ہفتہ ڈی سٹاپ پر جی ٹی روڈ کو بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود