پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن‘ بیرسٹر گوہر کے کاغذات نامزدگی جمع

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے آج ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے سلسلے میں چیئرمین شپ کے امیدوار بیرسٹر گوہر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل باقاعدہ طورپرشروع ہو گیا جبکہ پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر بھی 13سال بعد مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔
کاغذات نامزدگی میں پارٹی کے مرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہرعلی کے تجویز کنندہ اور رو¿ف حسن تائید کنندہ ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر بھی 13سال کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں، کئی بانی ارکان الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں، ہم بھی اس میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری