پی ٹی آئی کے سابق ناظم ڈی آئی خان عزیز اللہ خان پیپلز پارٹی میں شامل

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلع ناظم عزیز اللہ خان علی زئی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلع ناظم عزیز اللہ خان علی زئی نے گزشتہ روز ہی پرویز خٹک کی پارٹی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کرلی تھیلیکن دو روز بعد ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عزیز اللہ خان علی زئی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا