ہسپانوی وزیراعظم کے بیان پر اسرائیل نے سپین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ویب ڈیسک :غزہ سے متعلق ہسپانوی وزیراعظم کے بیان اور اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی عدم پاسداری پر سوال اٹھانے پر اسرائیل نے سپین سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کے ’شرمناک‘ بیان پر اسرائیلی سفیرکو واپس بلایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ میڈرڈ سے اسرائیلی سفیرکو مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے تل ابیب میں موجود ہسپانوی سفیر کو بھی احتجاج کے لیے طلب کرلیا ہے یہ گزشتہ 10 روز میں ہسپانوی سفیرکی دوسری بار طلبی ہے۔
واضح رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کی جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں بچے مر رہے ہیں، ہمیں اس حوالے سے سخت تحفظات اور شکوک ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئَے مجبور کر رہی ہے، شیخ رشید