سموگ میں کمی، لاہور میں پابندیاں عارضی طور پر ختم

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسموگ پابندیاں عارضی طور پر ختم کردی گئی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے بتایا کہ مارکیٹس، بازار اور ریسٹورنٹس ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا صورت حال بہتر ہونے کے بعد تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے اسموگ کی صورت حال کا دوبارہ سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے کہا کہ چھٹیاں 18 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
قبل ازیں لاہور میں اسموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش کا مںصوبہ بنایا گیا تھا جو تاحال التوا کا شکار ہے، پنجاب حکومت مصنوعی بارش برسانے کیلئے ابھی تک جہاز کا بندوبست نہ کرسکی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما رؤف حسن کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور