ایم کیو ایم کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سیاسی کارکنان بھرتی کئے گئے ہیں، ایم کیو ایم کے ہوتے ہوئے سندھودیش نہیں بن سکتا، جلسہ گاہ منگل بازار گراؤنڈ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان خون بن کر ہماری رگوں میں دوڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پھر یہ محسوس ہورہا ہے کہ حلقہ بندیوں میں جانبدارانہ کردار ادا کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری صاف شفاف الیکشن کروانا ہے اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پری اور پوسٹ پول دھاندلی کو روکنا ہے، اگر الیکشن کمیشن کا ادارہ ہی زبان وعلاقے کی بنیاد پر زیادتیوں کا مرتکب ہوگا تو صاف وشفاف الیکشن کیسے ہونگے؟
انہوں نے کہا کہ نام نہاد لوگ چاہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ نہ لیں لیکن ہم کسی بھی صورت میں الیکشن کا بائیکاٹ یا الیکشن سے دستبردار نہیں ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم