بنوں، دہشت گردوں کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

ویب ڈیسک: بنوں میں مسلح شرپسندوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تاہم پہلے سے الرٹ فورسز نے فوری اور موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ حملہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تھانہ ہوید کی حدود میں سرہ بنگلہ سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر گزشتہ روز نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کردی جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا اور نامعلوم شرپسند موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی