عالمی ادارہ صحت کا غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک :عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس ایڈہانوم نے اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار رکرتے ہوئے اسے”ناقابل تصور“ قرار دے دیا ہے ۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈ روس ایڈہانوم نے بمباری سے تباہ حال غزہ کے ایک ہسپتال کے دورہ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی غزہ میں انصر ہسپتال کے حالات ناقص سے بھی بدتر ہیں اور ہسپتال میں گنجائش سے تین گنا زائد مریض موجود ہیں۔
ٹیڈ روس ایڈہانوم نے کہا کہہاسپتال میں مریضوں کا علاج زمین پر کیا جا رہا ہے، مریض درد سے چیخ رہے ہیں اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ تک نہیں مل رہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں پر ترک ڈاکٹروں اور طلبا نے غزہ سے اظہاریکجہتی کیلئے استنبول میں خاموشی مارچ کیا۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان